23 مئی 2015 - 11:34
ایران کے دشمن یہ بات جان لیں کے امام خمینی (رح) کے جیالے، بدستور ثابت قدم ہیں

ایران کی رضاکار فورس "بسیج" کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل علی فضلی نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی ممکنہ جارحیت پر سخت انتباہ دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی فضلی نے تہران میں مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود، امریکہ، غاصب صہیونی ریاست اور تکفیریوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ امام خمینی رح کے جیالے، بدستور ثابت قدم ہیں اور وہ ایران اور اسلامی جمہوری نظام کا دفاع کر رہے ہیں- 

بریگیڈیئر جنرل علی فضلی نے یوم پاسدار اور خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج منجملہ فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور بسیج کے اتحاد کی بدولت، خرم شہر بعثیوں کے قبضے سے آزاد ہوا-
۔۔۔۔۔
/169